رسائی کے لنکس

کیلیفورنیا: مسجد میں آتشزنی کا شبہ

فائر بریگیڈ کا عملہ مسجد میں لگی آگ بجھا رہا ہے۔
فائر بریگیڈ کا عملہ مسجد میں لگی آگ بجھا رہا ہے۔

گزشتہ برس اسی مسجد پر فائرنگ بھی کی گئی تھی مگر اس وقت کسی کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ اس واقعے کو حکام نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا۔

جنوبی کیلیفورنیا میں ایک مسجد میں جمعے کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس سے چند دن قبل ہی ایک انتہا پسند مسلمان جوڑے نے امریکہ کی اسی ریاست میں 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

جمعے کی نماز سے کچھ دیر قبل مسجد کے برآمدے میں آگ بھڑک اٹھی مگر اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی حکام کو خدشہ ہے کہ کوچیلا میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور انسداد الکوحل، تمباکو، آتشین اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا بیورو اس واقعے کی تحقیقات میں حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ برس اسی مسجد پر فائرنگ بھی کی گئی تھی مگر اس وقت کسی کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ اس واقعے کو حکام نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا۔

کوچیلا سان برنارڈینو سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سان برنارڈینو میں ایک شادی شدہ مسلمان جوڑے نے ایک تقریب میں فائرنگ کرکے 14 افرد کو ہلاک اور 22 کو زخمی کر دیا تھا۔

امریکہ بھر میں پولیس کے علاقائی محکمے سان برنارڈینو حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG