رسائی کے لنکس

فلم اوتار، باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑدئے، ٹائی ٹانک سے اب بھی پیچھے


Scene from Avatar
Scene from Avatar

اس فلم نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ یہ جلد ہی یہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی؛ تقسیم کار

اتوار تک ہالی وڈ کی فلم اوتار نے دنیا بھر میں 1.841 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا جب کہ ٹائٹانک نے 1.843 بلین کمائے تھے جو کہ 1997 میں منظر عام پر آئی تھی۔ اب تک کی فلموں میں باکس آفس کی شاندار ترین کامیابی کا سہرا ابھی اسی کے سر ہے۔

ادھر فلم اوتار کے تقسیم کار کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا بزنس اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اور اس فلم نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

گذشتہ ہفتے اسے گولڈن گلوب کی جانب سے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ مزید ایوارڈوں کے لئے نامزدگی حاصل کرنے کے علاوہ سال کی بہترین فلم کا اعزاز پا لے گی۔


کہا جاتا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے یہ فلم زبردست ہے مگر کہانی کچھ ایسی نئی نہیں ہے۔ آخر معرکہ خیر و شر کو کس حساب سے نیا کہا جا سکتا ہے؟ نہ ہی لالچ اورملک گیری کو ہوس کوئی اچھوتا خیال ہے۔

اس فلم میں مستقبل کا سین پیش کیا گیا ہے جہاں کرہ ٴ ارض کے کچھ باشندے چھ سال کی نیند کے بعد جاگتے ہیں۔۔۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ کا ارادہ اسے دیکھنے کا ہے تو میں آپ کا سسپنس خراب نہیں کروں گی۔

فلم تھری ڈی میں ہے اور بصری تکنیک میں کچھ ایسے کمالات سامنے لائی ہے کہ جن کی کوئی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ویسے یہ خوابوں خیالوں کی دنیا کے قصے ہیں۔ جو لوگ فلموں میں حقیقت پسندی ڈھونڈنے جاتے ہیں انہیں یہ فلم دیکھ کر کافی مایوسی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG