رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا مارٹن لوتھر کنگ کو خراجِ عقیدت


Ông Mandela và bà vợ Winnie, chào mọi người đến chúc mừng trước cửa nhà tù Victor Verster, nơi ông được thả ra ngày 11/2/1990 sau khi bị giam 27 năm.
Ông Mandela và bà vợ Winnie, chào mọi người đến chúc mừng trước cửa nhà tù Victor Verster, nơi ông được thả ra ngày 11/2/1990 sau khi bị giam 27 năm.

امریکی صدر براک اوباما اور اُن کے اہلِ خاندان نے پیر کے روز شہری آزادیوں کے مقتول لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کے یومِ پیدائش کی قومی تعطیل کے دن ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے لوگوں کو دوپہر کا کھانا کھلاتے ہوئے کِنگ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر اُن کی اہلیہ مِشل اوباما اور اُن کی دو بیٹیوں اور بچّیوں کی نانی امّاں نے تنظیم کے عملے کے ارکان اور شہر کے لگ بھگ ڈیڑھ لوگوں سے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی۔ صدر اوباما لوگوں کو کھانا کھلانے پر مامور کارکنوں کی قطار میں یہ کہتے ہوئے جا لگے کہ ” آئیے کام شروع کرتے ہیں۔“ اور اس کے بعد انہوں نے دوسرے کارکنوں کے ساتھ مل کر لوگوں میں بُھنے ہوئے چُوزوں، آلوؤں اور دوسرے کھانوں سے بھری پلیٹیں تقسیم کرنا شروع کر دیں۔

صدر اوباما بعد میں پیر کے روز ہی امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک پر گفتگو کے لیے وائٹ ہاؤس میں عمر رسیدہ افریقی امریکیوں اور اُن کے پوتوں اور نواسوں کے ایک چھوٹے سے گروہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے تحت صدر پیر کی شام مارٹن لوتھر کنگ کے اعزاز میں سجائى جانے والی ایک محفلِ موسیقی سے خطاب کریں گے۔

کنگ ایک بپتیسی مبلّغ تھے اور وہ 1950ء اور 1960ء کے عشروں میں امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں نسلی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خلاف جدّو جہد کرتے رہے تھے۔ وہ ریاست الاباما کے شہر منٹگمری کی بسوں کے نظام میں نسلی تفریق کے خلاف ایک کامیاب احتجاجی مہم کی قیادت کے بعد بہت ممتاز ہو گئے تھے۔

کنگ کو اُن کی اُس تاریخی اور ولولہ انگیز تقریر کے باعث ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے جس میں ایک مقام پر اُن کا ہر جملہ ان الفاظ سے شروع ہوتا ہے: ” میرا ایک خواب ہے۔“ اسی تقریر نے لوگوں کو ایک ایسے امریکہ کی بصیرت فراہم کی، جہاں انجام کار سب لوگوں کے حقوق یکساں ہوں گے۔

1964ء امریکہ نے شہری حقوق کے اُس تاریخی قانون کو منظور کر لیا جس میں کسی کے ساتھ رنگ ونسل کی بنیاد پر تفریق برتنے کو خلافِ قانون قرار دیا گیا ہے۔اُسی سال کِنگ کو امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔ پھر1968ء میں اپریل کی چار تاریخ کو اُنہیں ریاست ٹینی سی کے شہر میمفِس میں قتل کر دیا گیا۔

امریکہ کے لوگ ہر سال جنوری میں تیسرے پیر کے دن رضاکاروں کی حیثیت سے دوسروں کی مدد کرتے ہوئے کنگ کی یاد کو تازہ کرتے ہیں۔ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر 1929 میں 15 جنوری کو پیدا ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG