رسائی کے لنکس

ایبٹ آباد کمیشن، حقّانی کی طلبی

ایبٹ آباد کمیشن نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو میمو گیٹ سمیت 2مئی کو ابیٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی فوجی آپریشن سے متعلق تفتیش کی غرض سے طلب کرلیا ہے۔

ایبٹ آباد کمیشن نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو میمو گیٹ سمیت 2مئی کو ابیٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی فوجی آپریشن سے متعلق تفتیش کی غرض سے طلب کرلیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان کے مطابق کمیشن کااجلاس 14دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں کمیشن کے ارکان آئی جی (ر) عباس خان‘ اشرف جہانگیر قاضی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد شرکت کریں گے۔ 14 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کمیشن کے ارکان سابق سفیر حسین حقانی‘ رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف اور این ڈی یو کے صدر سے ایبٹ آباد واقعہ پرتفتیش کریں گے ۔

ادھر پاکستان کے نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کی کمیشن کو کی گئی درخواست پر انہیں اور حسین حقانی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خواجہ آصف نے موقف اختیار کیاہے کہ 2مئی کے واقعہ اور میموگیٹ میں حالات واقعات کی روشنی میں گہرا تعلق نظر آتاہے ۔

XS
SM
MD
LG