رسائی کے لنکس

دنیا بھر کے فنون کی مشترک قدر ہے انسانیت سے محبت: ڈایانا کالینٹی


ڈایانا کالینٹی
ڈایانا کالینٹی

فنون لطیفہ دنیا کے مختلف حصوں سےتعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان دنوں ایک معروف امریکی کوریوگرافر اور رقاصہ ڈایانا کالینٹی مصر کے روایتی لوک رقص کو امریکی رقص کی آمیزش کے ساتھ پیش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے فنون میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ انسانیت سے محبت۔

ڈایانا کا مصر سے لگاو کوئی نئی بات نہیں۔ کئی سال پہلے وہ ٕمصر میں جدید رقص کی تعلیم کےلیے گئیں تھیٕں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے بیلے رقص، جدید امریکی رقص اور مصر کے روایتی لوک رقص کے امتزاج سے اپنا ایک نیا انداز اختیارکیا۔ جسے انہوں نے 1992ء میں اپنی ایک فلم ، سرچ فار ڈایانا ، میں پیش کیا تھا۔

اب ڈایانا مصری ثقافت سے اپنی اس دلچسپی کو امریکی رقص کے امتراج کے ساتھ امریکی شائقین کے لیے پیش کر رہی ہیں،اور مصر ی رقص اور ثقافت کے نئے پہلوؤں کو متعارف کروا رہی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہمارے دل ایک جیسے ہیں ۔ ہم سب ایک دوسرے سے محبت کرتےہیں اور ایک دوسروں کے لیےہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں سے ، والدین سے ، اپنے گھرسے پیار کرتے ہیں۔ہم سب میں یہ قدر مشترک ہے۔ اور ان جذبات کو فنکاروں سے بہتر کون سمجھا سکتا ہے جو اپنے فن میں دل اور روح کی زبان میں بات کرتے ہیں۔

رقاصہ ایلکس ویہلان بھی اس تجربے میں ان کے ساتھ شریک ہیں وہ کہتی ہیں کہ ڈایانا کے ساتھ مصری موسیقی پر رقص کا ان کا یہ تجربہ مصری ثقافت کو سمجھنے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ وہ گیت کو ایسے انداز میں پیش کرتی ہیں کہ آپ اسے محسوس کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں الفاظ کا مطلب نہیں جانتی، لیکن میں اپنے احساسات پر رقص کرتی ہوں۔

واشنگٹن میں قائم مصری اور امریکی ثقافت کی ایک تنظیم نے ڈایانا کےفن کو سٹیج پر پیش کیا ہے۔ ماگدا قندیل اس تنظیم کی نائب صدر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ شائقین دیکھ سکتے ہیں یہ ڈانسر کس طرح ڈوب کر رقص کرتے ہیں۔ جیسے وہ اس رقص اور ثقافت کے تمام رموز کو سمجھتے ہیں ۔

ڈایانا کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ رقص لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب آپ لوگوں کے دل میں اتر جاتے ہیں تو پھر اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کونسی زبان بولتے ہیں۔وہ فنکار کو محسوس کرتے ہیں۔

ڈایانا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ مختلف لوگوں کو ثقافتی اور انسانی جذبوں کے تحت قریب لاتی رہیں۔

XS
SM
MD
LG