رسائی کے لنکس

باغیوں کے حملے میں پانچ بھارتی اہلکار ہلاک


باغیوں کے حملے میں پانچ بھارتی اہلکار ہلاک
باغیوں کے حملے میں پانچ بھارتی اہلکار ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جمعے کے روز علیحدگی پسند باغیوں نے بم دھماکا کر کے کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور دو درجن سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو بسوں میں سوار نیم فوجی اہلکاروں کا ایک گروپ ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور گول پارا ضلع میں سفر کر رہا تھا جب باغیوں نے سڑک میں نصب کردہ ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ چار فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ ہو سکتا ہے جو آزادی کے حق میں 1986ء سے عسکری مزاحمت کر رہی ہے اور گول پارا اس کا گڑھ ہے۔ جب کہ دھماکے کے کچھ گھنٹوں بعد خود کو علیحدگی پسند تنظیم یونائٹڈلبریشن فرنٹ آف آسام کا رکن ظاہر کرنے والے ایک شخص نے مقامی میڈیا سے فون پر رابطہ کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG