رسائی کے لنکس

امریکہ اور روس کو ایشیائی ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت


امریکہ اور روس کو ایشیائی ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
امریکہ اور روس کو ایشیائی ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم نے امریکہ اور روس کو 2011ء کے شروع میں ہونے والے اپنے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

آسیان ممالک کے راہنما ہفتے کے روز، ویت نام کے دارلحکومت ہنوئی میں جاری گروپ کے اجلاس میں انہیں باضابطہ طورپر یہ دعوت دیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 16 ممالک پر مشتمل تنظیم ای اے ایس میں روس اور امریکہ کوشمولیت کی دعوت کے فیصلے کامقصد چین کے اثرو نفود کا تدارک کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کے اندر علاقے میں چین کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں، جیسا کہ حال ہی میں علاقائی تنازعوں کے شکل میں ظاہر ہوا تھا۔

ای اے ایس میں آسیان کے تمام 10 رکن ممالک سیمت چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سربراہ اجلاس میں شرکت اور کئی دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے جمعے کے روز ہنوئی پہنچیں۔

XS
SM
MD
LG