رسائی کے لنکس

چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح


چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح
چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح

ملبورن میں چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 157 رنز سے شکست دے کر انگلینڈ نے ایشز کا اعزاز برقرار رکھا ہے کیونکہ اُسے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

بدھ کی صبح میزبان ٹیم نے جب چھ کھلاڑی آؤٹ 169 رنز پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم پہلے ڈیڑھ گھنٹے میں 258 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

ٹاس جیتنے سے لے کر میچ ختم ہونے تک انگلینڈ کا پلہ اس میچ میں بھاری رہا۔ پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم کو محض 98 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد مہمان ٹیم نے جواب میں 513 رنز بنائے تھے۔

1956 ء کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے ایک اننگز اور 71 رنز سے جیت لیا تھا جب کہ تیسرا میچ آسٹریلیا نے267 رنز سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG