رسائی کے لنکس

ایشز سیریز: آسٹریلیا 170 رنز سے دوسرے دن کا کھیل آگے بڑھائے گا


پہلے روز بارش کے سبب صرف 44 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
پہلے روز بارش کے سبب صرف 44 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بدھ کوآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پہلے روز بارش کے سبب صرف 44 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

مارکس ہیریز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک رن پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے۔ وارنر کوئی رنز نہ بناسکے جب کہ ہیریز 28 کے مجموعی اسکور پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسٹیون اسمتھ اور لبوشگنی کے درمیان تیسری وکٹ پر 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس میں اسمتھ کے 52 اور لبوشنگنی کے 58 رنز شامل ہیں۔

اسمتھ 60 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ پر ٹریوس ہیڈ 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے دو اور کریگ اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشز سیریز کے پانچ میں سے کھیلے گئے تین میچز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوا۔

XS
SM
MD
LG