رسائی کے لنکس

سپر فور پانچواں مرحلہ، افغانستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری


وکٹ آؤٹ ہونے پر افغان کھلاڑی رحمت شاہ کا رد عمل
وکٹ آؤٹ ہونے پر افغان کھلاڑی رحمت شاہ کا رد عمل

ایشیا کپ کے تحت سپر فور مرحلےکا پانچواں میچ شروع ہوگیا ہے، جو افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آج بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے بجائے وکٹ کیپر اور بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کر رہے ہیں، جنہیں 696 دن بعد دوبارہ کپتانی کا موقع ملا ہے۔ اس میچ کے ساتھ ہی ان کی قیادت میں کھیلے جانے والے میچز کی تعداد 200 ہوجائے گی۔

بھارت نے اپنی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ روہت شرما، شیکھردھون، جسپریت بمرا، بھونیشورکمار، یزویندرچاہل اس میچ میں شامل نہیں جس کے بعد آج میدان میں اترنے والی ٹیم میں لوکیش راہول، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے، دنیش کارتھک، کیداریادیو، رویندر جدیجا، دیپک چاہر، سدھارتھ کول، کلدیپ یادیو اور خلیل احمد شامل ہیں۔

ادھر افغانستان کی ٹیم میں کپتان اصغر خان کے ساتھ ساتھ محمد شہزاد، جاوید احمدی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ، محمد نبی، راشد خان، گلبدین نبی، مجیب الرحمٰن اور آفتاب عالم شامل ہیں۔

اب تک بھارت سپر فور کے دونوں میچز جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ لیکن، افغانستان کی ٹیم پاکستان اور بنگلادیش سے شکست کےسبب فائنل میں جانے سے رہ گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG