رسائی کے لنکس

ایشیائی ممالک میں روایتی ثقافتی میلے


براعظم ایشیا ء کے بہت سے ممالک میں موسم میں تغیروتبدل کے باوجود خزاں کے وسط میں منعقد ہونے والے روایتی ثقافتی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا میں منگل کو شروع ہونے والی شدید بارشیں ملک میں سیلابی ریلوں اور دارالحکومت سیول کے ہزاروں گھروں کی بجلی کی بندش کا باعث بنی ہیں۔

سیلاب کے باعث بار ہ ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جب کہ دو افرا د کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رواں ہفتے کے اواخر میں کورین ”تھینکس گِونگ ڈے“ کے موقع پر اپنے خاندانوں سے ملنے کے لیے جانے والوں کو سیلاب میں ڈوبی ہوئی سٹرکوں پر شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سیول میں ریکارڈ 30 سینٹی میڑ بارش ہوئی۔

چین میں روایتی ثقافتی میلے کا آغاز بدھ کو ہوا۔ چین میں یہ تقریبات ایک ایسے وقت ہورہی ہیں جب سیلاب ، مٹی کے تودے گرنے او ر طوفانوں کے باعث بہت سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG