امریکہ کے دو خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں دو ماہ کا عرصہ گزارنے کے بعد اتوار کی سہ پہر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں۔ خلابازوں نے یہ سفر پہلی بار ایک پرائیویٹ خلائی راکٹ اسپیس ایکس کے ذریعے کیا تھا اور وہ اسپیس ایکس کے خصوصی کیپسول 'ڈریگن' کے ذریعے خلیج میکسیکو میں اترے۔ امریکی خلابازوں کو لینے کے لیے اسپیس ایکس کا عملہ بھی موجود تھا۔
امریکی خلابازوں کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپسی

1
خلاباز رابرٹ بیکن اور ڈگلس ہرلی ایسے موقع پر فلوریڈا کے مغربی ساحل کے قریب خلیج میکسیکو میں اترے ہیں جب سمندری طوفان 'ایسایس' کی تند و تیز ہوائیں اور بارشیں بحیرۂ اوقیانوس کے جنوبی ساحل پر واقع فلوریڈا کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

2
ان دونوں خلابازوں نے مئی میں فلوریڈا سے پرواز کی تھی۔ وہ سن 2011 کے بعد امریکی سرزمین سے خلائی مشن پر جانے والے پہلے خلاباز ہیں۔

3
امریکی خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ہفتے کی رات واپسی کے سفر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

4
بیکن اور ہرلی، 'ڈریگن' نامی خلائی کیپسول میں سوار ہوئے جس کی رفتار 28 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ لیکن زمین کے کرہ فضائی میں داخل ہونے کے بعد اس کی رفتار گھٹ کر 560 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گئی تھی۔
فیس بک فورم