رسائی کے لنکس

جاپان: سیلاب سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، 30 لاکھ افراد کو انخلا کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے جنوب مغربی جزیرے 'کیوشو' میں گزشتہ تین روز سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں لاپتا ہیں۔

جمعے سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اب تک تھم نہیں سکا ہے اور حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

'کیوشو' میں طوفانی بارشوں کے بعد حکام نے 30 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

کیوشو کے 'کوماموتو' نامی علاقے میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے جہاں 50 میں سے 49 اموات اسی علاقے میں ہوئی ہیں۔

کوماموتو کے درجنوں رہائشی اپنا گھر بار چھوڑ کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی ذرائع بھی بند ہیں۔

کوماموتو میں بزرگ شہریوں کے لیے قائم ایک نرسنگ ہوم میں سیلاب سے 14 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ نرسنگ ہوم کے قریب ہی واقع دریا سے سیلابی ریلے کی صورت میں برساتی پانی عمارت میں داخل ہوا جس کے باعث کچھ معذور افراد کو وہاں سے نہیں نکالا جا سکا۔

جاپان میں شدید بارش، سیلاب سے تباہی

جاپان کے ساحلی علاقے کماموتو میں ہونے والی تباہ کن بارش سے رہائشی علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔
1/11 جاپان کے ساحلی علاقے کماموتو میں ہونے والی تباہ کن بارش سے رہائشی علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔
طغیانی کے سبب بزرگوں کے علاج کی غرض سے قائم ایک نرسنگ ہاؤس بھی بہہ گیا جس کے تنیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
2/11 طغیانی کے سبب بزرگوں کے علاج کی غرض سے قائم ایک نرسنگ ہاؤس بھی بہہ گیا جس کے تنیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کئی شہروں کا آپس میں مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے۔
3/11 ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کئی شہروں کا آپس میں مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے۔
مغربی جاپان میں اس بار ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس سے سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ جب کہ بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
4/11 مغربی جاپان میں اس بار ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس سے سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ جب کہ بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
موسم کی پیش گوئی کے سبب امدادی اداروں نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کئی علاقوں سے آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔
5/11 موسم کی پیش گوئی کے سبب امدادی اداروں نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کئی علاقوں سے آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔
<span dir="RTL">فوج، کوسٹ گارڈ اور ریسکیو اداروں کے 10 ہزار سے زائد رضا کار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔</span>
6/11 فوج، کوسٹ گارڈ اور ریسکیو اداروں کے 10 ہزار سے زائد رضا کار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بحالی کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
7/11 بحالی کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
جنوبی جاپان میں سیلاب کا اصل سبب دریائے کوما ہے جس میں بہت زیادہ بارش کے سبب طغیانی ہے۔ اس کا پانی اطراف کے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے تباہی ہوئی۔
8/11 جنوبی جاپان میں سیلاب کا اصل سبب دریائے کوما ہے جس میں بہت زیادہ بارش کے سبب طغیانی ہے۔ اس کا پانی اطراف کے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے تباہی ہوئی۔
امدادی کارکن اور سرکاری اہلکار رہائشی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ بیشتر افراد کو گھروں سے نکالا جا چکا ہے جب کہ باقی رہ جانے والے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے۔
9/11 امدادی کارکن اور سرکاری اہلکار رہائشی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ بیشتر افراد کو گھروں سے نکالا جا چکا ہے جب کہ باقی رہ جانے والے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے۔
شدید بارش کے بعد تباہ کن سیلاب کے سبب کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ کمزور عمارتیں یا لکڑی کی کے بنے گھر پانی میں بہہ گئے۔
10/11 شدید بارش کے بعد تباہ کن سیلاب کے سبب کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ کمزور عمارتیں یا لکڑی کی کے بنے گھر پانی میں بہہ گئے۔
سیلابی پانی سے متعدد پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں۔
11/11 سیلابی پانی سے متعدد پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں۔
Previous slide
Next slide

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق کیوشو میں سیلابی ریلوں کے نتیجے میں پل اور سڑکیں بہہ گئی ہیں اور رہائشی علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہے۔

متعدد لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں جب کہ ریسکیو اہلکار کشتیوں میں بیٹھ کر گھروں میں پھنس جانے والے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

محصورین کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ان کے گھروں کی چھتوں سے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کی 'سیلف ڈیفنس فورس' کے 40 ہزار سے زائد اہلکار مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG