رسائی کے لنکس

نیو یارک: ٹرک سائیکل سواروں پر چڑھ گیا، کم از کم آٹھ افراد ہلاک


نیو یارک کے گورنر، انڈریو کومو نے حملے کو ’’ایک سر پھرے کی کارروائی‘‘ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس کی کوئی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

کرائے پر لی گئی ایک پک اپ ٹرک منگل کے روز ورلڈ ٹریڈ سینٹر میموریل کے قریب سائیکلوں کے لیے مخصوص راستے پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے، جسے میئر نے ’’دہشت گردی کی بزدلانہ حرکت‘‘ قرار دیا ہے۔

انتیس برس کے ڈرائیور کو پولیس نے گولی مار کر زخمی کیا، جب وہ ٹرک سے نیچے اترا اور اُن کے ہاتھوں میں دو بندوق تھے، جسے اہل کاروں نے بعد میں نقلی قرار دیا۔ اُنھیں حراست میں لیا گیا۔ فوری طور پر اُن کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

عینی شاہدین نے جائے واردات کو خوفناک اور خون سے لت پت بتایا، جہاں لوگ چیخ رہے تھے، جب کہ راستے میں ٹوٹی ہوئی سائیکلوں کا ملبہ تھا، جب کہ لاشوں کو کپڑے سے ڈھانپا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کے علاوہ، پولیس کے مطابق، 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

نیو یارک کے گورنر، انڈریو کومو نے حملے کو ’’ایک سر پھرے کی کارروائی‘‘ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس کی کوئی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اِس خدشے کے پیشِ نظر کہ شدت پسند گاڑی کو استعمال کرتے ہوئے حملہ کر سکتے ہیں، دنیا بھر کے کئی شہر ’ہائی الرٹ‘ پر ہیں۔

داعش اپنے پیروکاروں سے کہتا رہا ہے کہ لوگوں کو گاڑیوں تلے روند ڈالو؛ اور حالیہ برسوں اور مہینوں کے دوران برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں گاڑیوں کے مہلک حملے ہو چکے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ’ہوم ڈپو‘ کا ٹرک کرائے پر لیا گیا تھا، جو نئے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جانب سے چند بلاک دور ویسٹ اسٹریٹ سے سائیکل کے راستے پر چڑھ گیا، جو کم از کم 15 افراد کو جا لگا۔ ٹرک زرد رنگ کی ایک اسکول بس سے بھی ٹکرایا۔

XS
SM
MD
LG