رسائی کے لنکس

ممبئی: کثیر منزلہ عمارت زمین بوس، کم از کم چھ افراد ہلاک


یہ واقعہ منگل کے روز گھاٹکوپار کے مضافات میں ہوا، جس میں، حکام کے مطابق، نو افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس واقع میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے، جب کہ درجن سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ منگل کے روز گھاٹکوپار کے مضافات میں ہوا، جس میں، حکام کے مطابق، نو افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

منگل ہی کے روز، کم از کم دو افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب مشرقی بھارت کے شہر، کولکتہ میں ایک 100سالہ قدیم عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ شبہ ہے کہ اب بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارت میں پرانی عمارات کا گرنا غیر معمولی بات نہیں، جہاں ٹھیکے دار ضابطوں کے نفاذ کی پابندی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اور اس کی وجہ، عام طور پر غیر معیاری مواد یا بغیر اجازت کی اضافی منزلیں تعمیر کیا جانا ہے۔

XS
SM
MD
LG