رسائی کے لنکس

امریکی خلائی گاڑی اٹلانٹس آخری مشن پرروانہ


ایٹلانٹس
ایٹلانٹس

خلائی گاڑی پر چھ خلانورد سوار ہیں، اور ایٹلانٹس سلسلےکے 25برس کا یہ آخری مشن ہے

امریکی اسپیس شٹل ‘ایٹلانٹس’ پروگرام کے مطابق، فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہوگئی جو کہ اُس کے آخری مشن میں سے ایک ہے۔

جمعے کی شام جس وقت شٹل نے اپنے 12روزہ مشن پر پرواز لی ، فلوریڈا میں مطلع صاف تھا۔ شٹل میں چھوٹا ساروسی ساخت کا تحقیقاتی موڈیول شامل ہے جسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

خلائی گاڑی پر چھ خلانورد سوار ہیں، اور ایٹلانٹس سلسلےکے 25برس کا یہ آخری مشن ہے۔ جمعے کے بعد اب صرف دو اور شٹل مشن باقی رہ جائیں گے۔

ناسا کا خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ اپنے شٹل کے بیڑے کو اِ س سال فارغ کر رہا ہے ، تاکہ خلائی تحقیق کی ایک نئی حکمتِ عملی پر ذہن مرکوز کیا جاسکے۔

جب شٹل پروگرام مکمل ہوگا، خلائی اسٹیشن کے ساجھے دار ، روسی اور نجی راکٹوں پر انحصار کریں گے تاکہ رسد اور خلانوردوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف لے جایا جا سکے۔

XS
SM
MD
LG