رسائی کے لنکس

اے ٹی ایم مشین سے پونڈ کی برسات


اے ٹی ایم
اے ٹی ایم

مشین کی خرابی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کچھ ہی دیر میں برن سائیڈ اے ٹی ایم مشین کے باہر سینکڑوں افراد اس جادوئی مشین سے فری پونڈ نکالنے کے لیےلمبی قطار میں کھڑے نظر آئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں ایک دلچسپ صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب اسٹون لا روڈ کے علاقے برن سائیڈ میں واقع'بینک آف اسکاٹ لینڈ' کی ایک اے ٹی ایم مشین نے ڈبیٹ کارڈ ڈالنے پرمطلوبہ رقم کےبجائے دوگنی رقم نکالنی شروع کر دی ۔

مشین کی خرابی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کچھ ہی دیر میں برن سائیڈ اے ٹی ایم مشین کے باہر سینکڑوں افراد اس جادوئی مشین سے فری پونڈ نکالنے کے لیےلمبی قطار میں کھڑے نظر آئے۔

مشین کے اس طرح اضافی رقم نکالنے پر اسکاٹ لینڈ بینک مشین بند کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اس دوران بنک نے پولیس کو اطلاع کر دی اورایک پولیس کانسٹبل کیش پوائنٹ کے باہر کھڑا کر دیا گیا۔

برطانوی اخبار' ڈیلی میل' کے مطابق بینک بلآخر ریموٹ کے ذریعے اس مشین کو بند کرنے میں کامیاب ہو سکا ۔اس دوران بنک کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنک ایسے لوگوں کی شناخت نہیں کر سکتا

جنھوں نے اس خرابی کے دوران مشین سے پونڈ نکالے، کیونکہ وہ سب ہی بینک آف اسکاٹ لینڈ کے کھاتہ دار نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ' ٹوئٹر' پر گلاسکو اے ٹی ایم مشین کی خرابی کی خبر اور باہر لگی لوگوں کی لمبی قطار کی تصویر نے اس دلچسپ واقعہ کو منظر عام کر دیا ۔

ٹوئٹر پر لورین نے لکھا 'برن سائیڈ پر واقع اسکاٹ لینڈ بینک جو دوگنی رقم نکال رہا ہے ،وہاں اب پولیس کھڑی ہے اس لیے اب وہاں کوئی فری پونڈ نکالنے نہیں جا سکتا ہے۔
'
تاہم، بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشین میں خرابی کا دورانیہ اتنا زیادہ نہیں تھا کہ لوگ بڑی تعداد میں مشین سے دوگنی رقم نکال سکتے ۔

بینک انتظامیہ نے مشین کی خرابی پر معذرت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG