رسائی کے لنکس

موغادیشو میں پولیس ہیڈکواٹرز پر حملہ، پانچ افراد ہلاک


عینی شاہدین کے کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پیر کو ٹریفک پولیس کے صدر دفتر پر ہوئے ایک مہلک حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ شان گانی کے علاقے میں واقع ایک پرانی بندرگاہ کے قریب پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس کا مرکز واقع ہے اور اس کے قریب ہی متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ بھی موجود ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ الشباب نے قبول کی ہے۔

عینی شاہدین کے کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے ایک دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کے ذریعے یہ دھماکا کیا اور اس کے چند ہی لمحوں کے بعد ایک عسکریت پسند نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

موغادیشو کی ایمبولنس سروس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشوں کو یہاں سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 13 زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG