رسائی کے لنکس

کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ، ملزمان گرفتار


جیسے ہی پولیو رضاکار بلدیہ ٹاون کے علاقے میں داخل ہوئے مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے بعد انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں منگل کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر مسلح افراد نےفائرنگ کردی لیکن اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیو ٹیم کے رضاکار بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں جیسے ہی داخل ہوئے تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے کے بعد انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔


سندھ میں جاری پولیو مہم کے دوران 21 ہزارپولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں کراچی شہر کے 22 لاکھ جبکہ سندھ بھر کے
76 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے

رواں ماہ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پولیو مہم کےدوران رضاکاروں پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ٹیم کی حفاظت پر معمور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔


واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ 2012 میں ملک بھر سے پولیو کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG