رسائی کے لنکس

کراچی میں نئی اور کلاسیکل کاروں کی دلکش نمائش

شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں، جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنز اور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا

کراچی میں اتوار کی صبح کا آغاز غالباً ہر علاقے میں واقع حلوہ پوری کی دکانوں پر لگی لمبی لمبی لائنوں سے ہوتا ہے۔ عام دکانوں کی بات تو چھوڑ ہی دیں، شہر کی مشہور ترین دکانوں پر بھی لوگ لائنوں میں لگنے سے پہلے’ ٹوکن‘ کی شکل میں نمبر لیتے اور پھرلائن میں کھڑے ہوکر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔

اس بار بھی یہی ہوا، لوگوں نے حلوہ پوری کا ناشتہ کیا اور اس کے بعد چھٹی کا مزہ اٹھانے کے لئے بیشتر لوگوں نے جس جگہ کا رخ کیا وہ کراچی کا ایکسپو سنیٹر تھا، جہاں آٹو موبائلز شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔

شہریوں کے لئے 500نئی اور پرانی مگر چمچماتی کاروں اور موٹر سائیکلز کا یہ شو اس قدر دلچسپی کا باعث رہا کہ سارا دن دیکھنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ ایکسپو سینٹر کے ہالز تو فل تھے ہی، بیرونی حصے میں بھی کاروں کی لائنیں لگی ہوئی تھیں اور لوگ عش عش کر رہے تھے۔

شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت، نت نئے ڈیزائنز،بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ سفری سہولیات وہارس پاورز میں اضافے اور سب سے بڑھ کر اس کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔

شو میں موجود اسپورٹس بائیکس اور عام موٹر سا ئیکلزکے اسٹالز پر تو نوجوان شہید کی مکھیوں کی طرح امڈے ہوئے تھے، جبکہ کچھ ٹرکس بھی نمائش کی رونق بڑھا رہے تھے۔ کئی کاریں تو کلاسیکل ماسٹر پیس تھیں۔

منتظمین کا دعویٰ تھا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے، جس میں مختلف اقسام کی500 نایاب اور تاریخی گاڑیوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ شاید اسی لئے نمائش میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد من پسند گاڑیوں کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

شو میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ایک پرانی سوزوکی ایف ایکس کے مالک محمد داور نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ کار ان کے والد افتخار الدین نے سنہ 1983ء میں جاپان سے درآمد کی تھی۔ یہ 1982ء کا ماڈل تھا۔

ان کے مطابق، کار کو اب تک بہتر کنڈیشن میں رکھنے کا راز یہ ہے کہ وہ کم اسے استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس کی اچھی کنڈیشن پر حیرت کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ لیکن، کاروں کی اس حد تک دیکھ بھال کرنا کہ اسے کھرونچ تک نہ پہنچے، ان کی ہوبی ہے۔

شو کا اہتمام استعمال شدہ کاریں آن لائن فروخت کرنے والی ایک کمپنی ’پاک وہیلز‘ نے کیا تھا۔ اس کے چیئرمین سنیل سرفراز منج کا کہنا ہے کہ اس طرح کے آٹو موبائلز شوز سے لوگوں کو ذہنی طور پر فریش ہونے کاموقع ملتا ہے۔

کراچی میں نئی اور کلاسیکل کاروں کی دلکش نمائش

ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی کاروں کا ایک منظر
1/10 ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی کاروں کا ایک منظر
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
اس ہیوی موٹر سائیکل کو بھی نوجوانوں نے بہت دلچسپی سے دیکھا
2/10 اس ہیوی موٹر سائیکل کو بھی نوجوانوں نے بہت دلچسپی سے دیکھا
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
آٹو شو میں پیش کی گئیں مختلف کاریں
3/10 آٹو شو میں پیش کی گئیں مختلف کاریں
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
شیشے کی طرح روشنی بکھیرتی ہوئی کاروں کا ایک اور دلکش منظر
4/10 شیشے کی طرح روشنی بکھیرتی ہوئی کاروں کا ایک اور دلکش منظر
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
شو میں موجود ایک ہیوی بائیک
5/10 شو میں موجود ایک ہیوی بائیک
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
تصویر میں نظر آنے والی ان گاڑیوں کو لوگوں نے بہت زوق و شوق سے دیکھا
6/10 تصویر میں نظر آنے والی ان گاڑیوں کو لوگوں نے بہت زوق و شوق سے دیکھا
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
چمچماتی ہوئی کاروں کا نظارہ
7/10 چمچماتی ہوئی کاروں کا نظارہ
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
اسپورٹس موٹر سائیکلز کا منظر
8/10 اسپورٹس موٹر سائیکلز کا منظر
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
شو میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ایک جیپ
9/10 شو میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ایک جیپ
شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
کراچی میں نئی اور کلاسیکل کاروں کی دلکش نمائش کا ایک منظر<br />
<br />
&nbsp;
10/10 کراچی میں نئی اور کلاسیکل کاروں کی دلکش نمائش کا ایک منظر

شو میں کلاسک، ونٹیج، ایگزوٹک، لگژری اور فور وہیل سمیت کئی قسم اور برانڈ کی گاڑیاں موجود تھیں جنہیں دیکھ کر آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت اور نت نئے ڈیزائنزاور ان کی خوبصورتی کا بھرپور احساس ہوتا تھا۔
Previous slide
Next slide

This item is part of
XS
SM
MD
LG