رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: کشتی کوحادثہ،درجنوں پناہ کےمتلاشی ہلاک


آسٹریلیا: کشتی کوحادثہ،درجنوں پناہ کےمتلاشی ہلاک
آسٹریلیا: کشتی کوحادثہ،درجنوں پناہ کےمتلاشی ہلاک

بحر ہند کے ’کرسمس آئی لینڈ‘ کے قریب پناہ حاصل کرنے والوں کی ایک کشتی سمندری لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی جس سے خدشہ ہے کہ دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی ٹی وی پر نشر ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لکڑی کی یہ کشتی پہلے چٹان سے ٹکرائی اور پھر ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ ڈوبے لگی۔ اس پر سوار افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے، سمندر کی تیز لہروں کا شکار ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 41 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 30کے قریب لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 50تک ہوسکتی ہے جب کہ 33افراد زخمی ہیں۔

بچ جانے والے ایک شخص نے آسٹریلوی پولیس کو بتایا کہ کشتی پر 70سے 80افراد سوار تھے جن کا تعلق انڈونیشیا سے لگتا تھا تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ زیادہ تر افراد عراقی تھے۔

کرسمس آئی لینڈ کے کونسلر قمر اسماعیل کا کہنا تھا کہ پناہ کی تلاش میں زیادہ تر مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے آتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”میں نے اپنے سامنے ایک شخص کو مرتے دیکھااور میں اُنھیں بچانے کے لیے کچھ نہ کرسکا۔ لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے اور ہم نے ان کی طرف لائف جیکٹس بھی پھینکیں مگر زیادہ تر لوگ کچھ میٹر تیر کر اُن تک نہ پہنچ سکے“۔

آسٹریلوی بحریہ کی کشتی بھی امدادی کام میں حصہ لے رہی ہے۔

انڈونیشیا کے جنوب میں واقع کرسمس آئی لینڈپناہ کی تلاش میں آنے والوں کی منزل ہوتی ہے اور یہاں آسٹریلیا سے باہر اس کا مرکزی امیگریشن سینٹربھی ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور کرسمس آئی لینڈ کی ناہموار ساحلی پٹی کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG