رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے 'ٹائیگر ائیر لائن' پر سے پابندی اٹھالی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

آسٹریلیا کے فضائی حکام نے سنگاپور کی 'ٹائیگر ائیرویز' پر گزشتہ چھ ہفتوں سے عائد پابندی اٹھالی ہے۔

آسٹریلیا کی قومی "سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی (کاسا)' کے ڈائریکٹر نے بدھ کو بتایا کہ ائیر لائن "اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت سے" ڈومیسٹک فلائیٹ آپریشن شروع کرسکتی ہے۔

مذکورہ فیصلہ ائیر لائن کی جانب سے کاسا کے عائد کردہ نئے حفاظتی قواعد تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

'ٹائیگر ائیرویز' پر پابندی گزشتہ ماہ کے آغاز میں اس وقت عائد کی گئی تھی جب ائیر لائن کو دو طیاروں نے آسٹریلوی ائیر پورٹس کے نزدیک پہنچنے پر بلندی کی کم از کم درکار حد کی خلاف ورزی کی تھی۔

کاسا نے ائیر لائن کو جو نئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ان میں پائلٹوں کی استعدادِ کار بڑھانے شامل ہے۔

ائیر لائن کو اپنے حفاظتی اقدامات اور طیاروں کی دیکھ بھال کی نگرانی کا نظام بھی بہتر بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG