رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان


وہاب ریاض
وہاب ریاض

پاکستان کرکٹ بورڈ نے7 اکتوبر سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں سرفراز احمد، بابر اعظم، امام الحق، اسد شفیق، اظہر علی، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، فہیم اشرف، بلال آصف، وہاب ریاض، محمد عباس، حسن علی، فخرزمان، میر حمزہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ٹیم سے فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد رضوان کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر لیا گیا ہے۔

سیریز عرب امارات میں ہی کھیلی جائے گی اور صرف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے رواں ہفتے ہی واضح کیا تھا کہ آئندہ وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کسی بھی ملک سے کھیلنے کا معاہدہ نہیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG