رسائی کے لنکس

فلپ ہیوز کو سپرد خاک کر دیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوز کی آخری رسومات میں اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں آسٹریلوی کھلاڑی اور کپتان مائیکل کلارک، دنیا بھر کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کے علاوہ دوست، احباب اور عزیز رشتہ دار شامل تھے۔

آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز بدھ کو ان کے آبائی علاقے میکس ویل میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ ماہ سڈنی میں شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں نیوساؤتھ ویلز کے باؤلر شان ایبٹ کا باؤنسر ہیوز کے کان کے بالکل پچھلی جانب لگا تھا اور وہ دو دن کوما میں رینے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

ہیوز کی آخری رسومات میں اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں آسٹریلوی کھلاڑی اور کپتان مائیکل کلارک، دنیا بھر کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کے علاوہ دوست، احباب اور عزیز رشتہ دار شامل تھے۔

ہیوز کی یاد میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ آنجہانی کرکٹر کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی سکرین پر براہ راست دکھائی گئیں۔

آخری رسومات کی تقریب نیشنل ٹی وی چینل اور آسٹریلیا کے بڑی شہروں میں براہ راست دکھائی گئی۔

فل ہیوز کی موت کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار دسمبر کو ہونے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

حالیہ برسوں میں فل ہیوز گیند لگنے سے موت کا شکار ہونے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔ گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے 32 سالہ ڈیرن رینڈل بھی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے اور پھر انتقال کر گئے تھے۔

ہیوز نے 26 ٹیسٹ میچوں میں تین سینچریوں اور سات نصف سینچریوں کی مدد سے 1535 رنز بنا رکھے تھے۔

XS
SM
MD
LG