رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے ساحلی علاقے میں شدید سمندری طوفان کا خطرہ

آسٹریلیا کے محکمہ برائے ہنگامی صورتحال کے عہدیداروں کے مطابق طوفان ممکنہ طور تیز ہواؤں اور طاقتور سیلابی ریلوں کا بھی سبب بنے گا اور سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوں گی۔

آسٹریلیا کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کرسٹین نامی سمندری طوفان ٹکرانے کی توقع ہے جس سے نمٹنے کے لیےتیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق توقع ہے کہ یہ پیر یا منگل کو کاراتھا اور پورٹ ہیڈ لینڈ کے درمیانی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

آسٹریلیا کے محکمہ برائے ہنگامی صورتحال کے عہدیداروں کے مطابق طوفان ممکنہ طور تیز ہواؤں اور طاقتور سیلابی ریلوں کا بھی سبب بنے گا اور سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوں گی۔

آسٹریلوی انتظامیہ نے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کرتے ہوئے رہائشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں تا وقت کہ سرکاری طور پر حالات بہتر ہونے کا اعلان ہو۔
XS
SM
MD
LG