رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: سیلاب سے بحالی کے لیے نئے ٹیکس کا اعلان


آسٹریلیا: سیلاب سے بحالی کے لیے نئے ٹیکس کا اعلان
آسٹریلیا: سیلاب سے بحالی کے لیے نئے ٹیکس کا اعلان

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے ملک میں نئے ٹیکس کا اعلان کیا ہے جو حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کے لیے درکار مالی وسائل کی دستیابی میں مدد دے گا۔

جمعرات کو وزیر اعظم گیلارڈ نے کہا کہ اُنھیں کوئی شک نہیں کہ آسٹریلوی عوام کی اکثریت تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

مجوزہ ٹیکس صرف اُن افراد پر ایک سال کے لیے نافذ العمل ہو گا جن کی سالانہ آمدنی 50 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔ تاہم ٹیکس کے نفاذ کے لیے اس کی پارلیمان سے منظوری لازمی ہے جہاں وزیراعظم گیلاڈ کی لیبر پارٹی کی اکثریت کا دارومدار تین آزاد کنزرویٹیو اراکین اور گرینز پارٹی کے ایک رکن کی حمایت پر ہے۔

آسٹریلیا کے مشرقی حصے کو متاثر کرنے والے سیلاب کے دوران 35 افراد ہلاک ہوئے اور اس سے 30 ہزار مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ مواصلاتی نظام، فصلیں اور کوئلے کی صنعت بھی متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ پانچ ارب ڈالر سے زائد لگایا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG