رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: ہم جنسوں کی شادیوں کا قانون کالعدم


عدالت کا کہنا تھا کہ ہم جنس افراد کی شادی کے معاملے کو وفاقی سطح پر قانون سازوں کو دیکھنا اور اس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے ہم جنس افراد کی شادی سے متعلق قانون کو اس کے نفاذ کے پانچ روز بعد ہی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت کی طرف سے جمعرات کو دیے گئے اس فیصلے سے دو درجن سے زائد ہم جنس پرست جوڑوں کی شادیاں غیر قانونی تسلیم کی جائیں گی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم جنس افراد کی شادی کے معاملے کو وفاقی سطح پر قانون سازوں کو دیکھنا اور اس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کے خلاف چند جوڑے عدالت کے باہر جمع بھی ہوئے۔

گزشتہ ہفتے ہی ہم جنس افراد کی شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی جس کے بعد 30 کے قریب جوڑوں کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ تاہم آسٹریلیا کی قدامت پسند حکومت نے اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں کے لیے مختلف قوانین پریشان کن عمل ہے۔

ہم جنسوں کی شادیوں سے متعلق یہ قانونی مسودہ پہلے 2010ء میں پارلیمان میں منظور نہیں ہو پایا تھا۔ وفاقی سطح پر موجود قانون میں بڑے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شادی کا مطلب مرد اور عورت کے درمیان بندھن ہے۔

ہم جنس پرستوں کے حقوق کے علمبرداروں نے عدالت کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گے۔
XS
SM
MD
LG