رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے اسرائیلی سفارت کار کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا


آسٹریلیا نے اسرائیلی سفارت کار کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا
آسٹریلیا نے اسرائیلی سفارت کار کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا

آسٹریلیا نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے میں موجود اپنے ایک سفارت کار کو واپس بلا لے۔

آسٹریلوی حکام نے اس فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس اور خفیہ اداروں کی مشترکہ تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اسرائیلی حکام نے دبئی میں حماس کے ایک اہم رہنما کے قتل میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے غیرقانونی طور پر چار آسٹریلوی پاسپورٹ استعما ل کیے تھے۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سٹیفن سمتھ نے پیر کو پارلیمان کو بتایا کہ کوئی حکومت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ اُس کے پاسپورٹ کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے خصوصاََ اگر کسی دوسرے ملک کی حکومت ایسا کرے۔

خیال رہے کہ حماس کو اسلحہ فراہم کرنے والے محمود ال مبحو کو جنوری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں قتل کر دیا گیا تھا۔ دبئی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر اس قتل کا الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ اس کام کے لیے 27 رکنی قاتلوں کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو نے کے لیے برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ ، جرمنی اور آسٹریلیا کے شہریوں کے جعلی پاسپورٹ اور چرائے گئے شناخت نامے استعمال کیے ۔

برطانیہ نے یہ ثابت ہونے پر کہ اسرائیل نے قاتلوں کے لیے 12 جعلی برطانوی پاسپورٹ تیار کیے تھے مارچ میں ایک اسرائیلی سفارت کارکو ملک بدر کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG