رسائی کے لنکس

میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم


فائل فوٹو

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے 257 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 284 رنز کے مجموعے پر گری جب اسٹیو اسمتھ 85 رنز بنا کر ویگنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ 434 رنز پر گری جب ٹم پین 79 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے چار ٹم ساؤتھی نے تین جبکہ گرینڈ ہوم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹرینٹ بولٹ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹام بلنڈل 15 جبکہ کین ولیم سن نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو اب بھی آسٹریلیا کے 467 رنز کے مجموعے کے مقابلے میں 423 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 296 رنز سے شکست دے دی تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG