رسائی کے لنکس

قطب جنوبی تک پیدل سفر کے لیے مہم جو روانہ


قطب جنوبی تک پیدل سفر کے لیے مہم جو روانہ
قطب جنوبی تک پیدل سفر کے لیے مہم جو روانہ

انٹارکٹیکا سے قطب جنوبی تک پیدل سفر کرنے کی تاریخ ساز مہم کے لیے دو آسٹریلوی باشندے پیر کو سڈنی سے روانہ ہوگئے ہیں۔

28 سالہ جسٹن جیمز اور 29 سالہ جیمز کیسٹریزن انٹارکٹیکا سے قطب جنوبی اور وہاں سے واپسی تک کا سفر بغیر کسی معاونت کے پیدل طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اگر وہ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اشخاص ہوں گے۔ یہ دونوں دوران سفر خوراک اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل 160 کلوگرام وزنی سامان سے لدی برف گاڑی بھی کھینچیں گے۔

یہ دونوں مہم جو اسکول کے زمانے سے دوست ہیں اور چار سال قبل بھی ان دونوں نوجوانوں نے چپوؤں کی مدد سے چلنے والی ایک چھوٹی کشی کے ذریعے آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ تک 3300 کلومیٹر کا سفر طے کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

گزشتہ ماہ جونز نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھ کیسٹریزن کو اس مہم جوئی کے لیے برطانیہ کے رابرٹ اسکاٹ اور ناروے کے رونلڈ امنڈسن سے مہمات سے تحریک ملی جنہوں نے 100 سال پہلے اسی ماہ میں قطب جنوبی تک دوڑ لگائی تھی۔ اس مہم سے واپسی پر اسکاٹ ان کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

جونز اور کیسٹریزن پیر کو چلی کے شہر سانتیاگاو کے لیے روانہ ہوئے جہاں سے وہ ایک روسی مال بردار طیارے کے ذریعے انٹارکٹیکا جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG