رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے فائرنگ، حملہ آور سمیت دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں انتہا پسندی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی پہلے ہی چوکس ہے اور حکام خاص طور پر ملک میں شدت پسندوں سے ہمدردی رکھنے والوں کا کھوج لگانے میں سرگرم ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس کے صدر دفتر کے باہر فائرنگ سے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد پولیس نے حملہ آور کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جمعہ کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے اس کے گردو نواح کے علاقے کو عام لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا۔

حکام کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ سرکاری ریڈیو کے مطابق اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

آسٹریلیا میں انتہا پسندی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی پہلے ہی چوکس ہے اور حکام خاص طور پر ملک میں شدت پسندوں سے ہمدردی رکھنے والوں کا کھوج لگانے میں سرگرم ہیں۔

آسٹریلیا کو گزشتہ سال سے شدت پسند گروپ داعش کے نظریات سے حامیوں کی طرف سے متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ دسمبر میں ایک شخص نے سڈنی کے ایک ریستوران میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو 17 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔

پولیس نے اس دوران ریستوران کا محاصرہ کیے رکھا اور بعد ازاں دھاوا بول دیا جس سے شدت پسند اور دو یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا عراق میں داعش کے خلاف جاری اتحادی کارروائیوں میں بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG