رسائی کے لنکس

logo-print

ہڑتال کے باعث کوانٹس کی پروازیں منسوخ


ہڑتال کے باعث کوانٹس کی پروازیں منسوخ

کوانٹس ایئر ویز کے انجینئرز کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو پروازوں میں تاخیر یا ان کی منسوخی کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کی قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک 40 پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں، جب کہ مزید 27 اندرون ملک اور 11 بیرون ملک پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔

تنخواہوں اور دوران کار ماحول پر ایئر لائن سے اختلافات رکھنے والی انجینئرز کی نمائندہ تنظیم نے پیر کو چار گھنٹے تک کام نا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کوانٹس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے 11 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG