رسائی کے لنکس

ڈائٹنگ اژدھوں کے لیے بھی کارآمد


ڈائٹنگ اژدھوں کے لیے بھی کارآمد
ڈائٹنگ اژدھوں کے لیے بھی کارآمد

آسٹریلیا اپنے منفرد موسموں، نباتات اور جانوروں کی اقسام کی بنا پر دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ اس براعظم میں ایک پارک ایسا بھی ہے جہاں بڑی تعداد میں سانپ ، چھپکلیاں ، رینگنے والے جانور اور اژدھے رکھے گئے ہیں۔

اس پارک میں موجود بیٹی نام کی ایک اژدھن کے بڑھتے ہوئے وزن اور لمبائی سے پارک کے نگران بہت پریشان تھے اور انہوں نے ایک سال قبل اس کا وزن قابو میں رکھنے کے لیے ڈائٹنگ کا ایک خصوصی پروگرام مرتب کیاتھا۔

بیٹی اپنے خوبصورت رنگوں کے چکور خانوں کی بنا پر سیاحوں کے لیے بڑی کشش رکھتی ہے۔

اپنے پروگرام پر عمل درآمد کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد پارک کے ماہرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا پروگرام کامیاب رہاہے اور بیٹی کے وزن میں تیزرفتار اضافے کو روک دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ماہرین کے ایک گروپ نے بیٹی کا معائنہ کیا جس سے انہیں پتا چلا کہ ایک سال گذرنے کے بعد اس کا وزن 137 کلوگرام اور لمبائی ساڑھے چھ میٹر ہو گئی ہے۔

ماہرین کو اطمینان ہوا کہ پروگرام پر عمل درآمد سے ایک سال کے دوران اژدھے کا وزن صرف دو کلوگرام بڑھا۔ یہ اضافہ ماضی کے مقابلے میں خاصاکم تھا۔

اژدھے کے وزن پر قابو رکھنے کے لیے پارک کے ماہرین نے اس کی خورک میں کمی کی اور اسے کھانے کے لیے تین یا چاربکرے دیے دیئے جب کہ اس سے ایک سال پہلے بیٹی کی خوراک دس بکرے تھی۔

گویا ڈائٹنگ کا نسخہ اژدھوں پر بھی کارآمد ہے۔

چکور خانوں والے اژدھے جنوبی مشرقی ایشا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ موقع ملنے پر وہ انسان کو بھی نگل جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG