رسائی کے لنکس

بم دھماکے کی منصوبہ بندی پر آسٹریلوی نوجوان کو قید کی سزا


حکام کے مطابق اٹھارہ سال نوجوان اُسی نوعیت کا دھماکا کرنا چاہتا تھا جیسا کہ 2013 میں بوسٹن میں میراتھن دوڑ کے موقع پر کیا گیا۔

آسٹریلیا میں ایک نوجوان کو دیسی ساخت کے بم سے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی پر بدھ کو سات سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اٹھارہ سال نوجوان اُسی نوعیت کا دھماکا کرنا چاہتا تھا جیسا کہ 2013 میں بوسٹن میں میراتھن دوڑ کے موقع پر کیا گیا۔

وکٹوریا اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کی طرف سے یہ سزا ملک کے دوسرے بڑے شہر ملبورن میں دھماکے کی کوشش پر دی گئی، واضح رہے کہ انتظامیہ نے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیوی نوجوان نے اعتراف کیا تھا کہ اُس نے دیسی ساخت کے بم سے متعلق معلومات حاصل کیں اور دہشت گردی کے لیے بم جزوی طور پر تیار بھی کر لیا تھا۔

اس اقدام پر آسٹریلوی نوجوان کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی تھی۔

نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ جب اُس نے یہ منصوبہ بندی کی اُس وقت وہ نابالغ تھے۔

پولیس نے گزشتہ سال ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے پریشر ککر، کیلوں کے ڈبے اور ایک تحریر ملی کہ کیسے پریشر ککر بم بنایا جاتا ہے۔

استغاثہ کے مطابق 2013 میں امریکی میں بوسٹن میراتھن دوڑ کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا پریشر ککر بم استعمال کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG