رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: شارک کی نئی نسل کا انکشاف


Pro and anti-government protesters throw stones during clashes near Tahrir Square in Cairo, Egypt, January 30, 2013.
Pro and anti-government protesters throw stones during clashes near Tahrir Square in Cairo, Egypt, January 30, 2013.

سائنس دانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا کے ساحل کے نزدیک 57 ایسی شارک مچھلیوں کی نشان دہی کی ہے جو شارک ہی کی دو مختلف اقسام کے اختلاط سے وجود میں آئی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق شارک کی یہ نئی قسم عمومی طورپر پائی جانے والی سیاہ دم والی شارک اور آسٹریلوی ساحل کےقریب گرم پانیوں کی قدرے چھوٹی شارک کے باہمی میل جول سے پیدا ہوئی ہے۔

محققین کے مطابق کسی کھلے سمندر میں دو مختلف نسلوں کے اختلاط کے نتیجے میں پیدا ہونے والی یہ پہلی شارکیں ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئی نسل کی یہ شارک مچھلیاں عموماً آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی 200 کلومیٹر کی پٹی میں رہ رہی ہیں لیکن وہ جنوب کی جانب کھلے سمندر کے یخ پانیوں میں 1600 کلومیٹر تک سفر کرتی رہی ہیں۔

سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ دو مختلف النسل مچھلیوں کے اختلاط کی حقیقی وجوہ کا تاحال تعین نہیں کرسکے ،لیکن ان کے بقول یہ عمل ماحولیاتی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی ایک کوشش اور مچھلیوں کو درپیش خوراک کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG