رسائی کے لنکس

ایرون فنچ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فنچ کی قیادت میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اپنی سرزمین پر وہ گزشتہ برس اس ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے تھے۔
فنچ کی قیادت میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اپنی سرزمین پر وہ گزشتہ برس اس ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے تھے۔

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فنچ آسٹریلیا کی جانب سے ریکارڈ 76 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان تھے۔

فنچ کی قیادت میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اپنی سرزمین پر وہ گزشتہ برس اس ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے تھے۔

فنچ نے منگل کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2024 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان کے بقول ریٹائرمنٹ کے لیے یہ وقت مناسب ہے تاکہ ٹیم آئندہ ایونٹ کے لیے اپنی تیاری مکمل کر سکے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فنچ کے متبادل کپتان کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

فنچ نے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے فنچ کے دست بردار ہونے کے بعد پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔

فنچ نے منگل کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
فنچ نے منگل کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

چھتیس سالہ فنچ نے آسٹریلیا کی جانب سے 146 ون ڈے میچز میں 17 سینچریوں اور 30 نصف سینچریوں کی بدولت پانچ ہزار 406 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہوں نے 103 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے محدود طرز کی کرکٹ میں دو سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں بھی بنائیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ فنچ کے پاس ہے۔ انہوں نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف 156 اور پھر 2018 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 172 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے باز ایرون فنچ 2015 میں آسٹریلیا کی اُس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ فنچ نے اپنے 12 سالہ کریئر میں پانچ ٹیسٹ میچز میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین لچلن ہینڈرسن نے کہا کہ فنچ محدود اوور کی کرکٹ کے لیے آسٹریلیا کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

XS
SM
MD
LG