رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 39 رنز سے ہرا دیا


Members of the class of the New York City Police Academy raise hands during their graduation ceremony at Madison Square Garden in New York.
Members of the class of the New York City Police Academy raise hands during their graduation ceremony at Madison Square Garden in New York.

شین واٹسن 122 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

بدھ کو آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے۔ شین واٹسن نے 122 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جب کہ ہیوجز 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں جم کر نہ کھیل سکی اور اس کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوائن براوو 86 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جیمز فاکنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شین واٹسن اپنی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دورہ آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ میچوں میں مسلسل تیسری شکست ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے 54 رنز جب کہ دوسرے میچ میں نو وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

سیریز کا اگلا میچ سڈنی میں آٹھ فروری کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG