رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں اتوار کو کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنائے تاہم ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا۔

جوابی اننگز کھیلنے کے لیے ایرون فنچ اور وارنر آئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 4 بالوں پر 2 رنز بنائے لیکن ایرون فنچ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے صرف 16 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے تین اعشاریہ ایک اوور میں 41 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کے سبب میچ تیسری بار روکنا پڑا اور یوں یہ میچ بغیر نتیجے کے بارش کی نذر ہوگیا۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلی ہی بال کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں مچل اسٹارک کی بال پر اسمتھ نے کیچ کیا۔

دس کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں رچرڈ سن کی بال پر اسمتھ نے ہی کیچ کیا۔

محمد رضوان نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن وہ 33 بالز پر 31 رنز سے آگے اسکور نہ کرسکے۔ انہیں ایشٹون اگر نے کیومنز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

پاکستان نے 12 اعشاریہ 3 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 88 رنز ہی بنائے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر میچ دوبارہ شروع ہوا جب کہ بارش سے پہلے تک بابر اعظم 43 اور آصف علی 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستانی اننگز بارش کی سبب بار بار متاثر ہوئی جس کے باعث میچ 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ میچ کے آغاز پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میچ 15 اوور تک محدود ہونے کے بعد پاکستان کو صرف 2 اوورز اور 3 گیندیں کھیلنا تھیں لیکن اس دوران دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پہلے آصف علی رچرڈ سن کی بال پر ایشٹون اگر کی بال پر صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ عماد وسیم آئے لیکن مچل اسٹارک نے انہیں صفر کے اسکور پر ہی اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرادیا جس کے بعد افتخار احمد کھیلنے آئے لیکن وہ بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے دو، دو اور ایشٹون اگر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم اوپننگ کرنے آئے تھے اور انہوں نے اپنی ذمے داری کو کسی حد تک نبھایا۔ وہ باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 59 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بھی بابر اعظم ہی کر رہے ہیں جب کہ ایرون فنچ آسٹریلیا کے کپتان ہیں۔

ٹاس ہونے کے فوری بعد بھی سڈنی میں تیز بارش شروع ہوگئی تھی تاہم کچھ دیرجاری رہنے کے بعد بارش بند ہوئی تو میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے شہر میں آج تیزبارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستانی ٹیم :
بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان۔

آسٹریلین ٹیم:
ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، بین میک ڈرموٹ، ایشٹون ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹون اگر، پٹ کیومنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور آدم زمپا۔

XS
SM
MD
LG