رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم عالمی چمپیئن بن گئی


آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 260 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 43.1 اورز میں 145 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 114 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 260 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون نے 75 رنز بنائے، جبکہ ہینز نے 52 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئنٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر آسٹریلوی باولنگ کا مقابلہ نہیں کر سکی اور جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 43.1 اوورز میں 145 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیری نے تین وکٹیں حاصل کی۔

آسٹریلیا نے یہ اعزاز انگلینڈ سے چھینا ہے۔
آسٹریلیا کی وویمن کرکٹ ٹیم پہلے چار عالمی مقابلے مسلسل جیت چکی ہے۔

اس ورلڈ کپ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری، انگلینڈ کی تیسری، نیوزی لینڈ کی چوتھی، جبکہ بھارت کی ساتویں پوزیشن ہے۔


XS
SM
MD
LG