رسائی کے لنکس

logo-print

شارجہ: پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست


پاکستان کی بلے بازی ایک مرتبہ پھر ناکامی کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی بلے بازی ایک مرتبہ پھر ناکامی کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستانی ٹیم 37 ویں اوور میں 167 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3، لیون اور میکس ویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی طرف سے عمر اکمل نے 46 جبکہ سرفراز نے 34 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق کوئی بھی رن بنائے بغیر واپس پویلین لوٹ گئے۔

XS
SM
MD
LG