رسائی کے لنکس

آسٹریلیا مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

میچ کا فیصلہ کھیل کے اضافی وقت میں آسٹریلیا کے کیرن گوورز نے گولڈن گول کر کے کیا۔

آسٹریلیا اتوار کو میلبورن میں ہالینڈ کے خلاف ہاکی کا فائنل میچ دو ایک سے جیت کر چیمپیئنز ٹرافی مسلسل پانچویں مرتبہ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست کھیل دیکھنے میں آیا اور مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ کھیل کے اضافی وقت میں آسٹریلیا کے کیرن گوورز نے گولڈن گول کر کے کیا۔

اتوار ہی کو کھیلے گئے دیگر میچوں میں پاکستان نے بھارت کو تین دو سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان دو ہزار چار کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG