رسائی کے لنکس

آسٹریلیا ، انگلینڈ کو ہرا کر چوتھی بار وومنز ٹی 20 چمپئن بن گیا


وومنز ورلڈ کپ ٹی 20 کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی انگلش ٹیم کی خواہش آج بھی پوری نہ ہوسکی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث انگلش ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اینٹیگا کے سرویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلوی بولرز کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی لمبی شراکت نہ بن سکی، بولرز نے کسی بھی پلیئر کو جم کا کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین کی راہ لیتی رہی۔

انگلینڈ کی طرف سےڈینئلے ویٹ 43 اور کپتان ہیتھر نائٹ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکی اور 19 اعشاریہ 4 میں پوری ٹیم 105 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایشلہےگارڈنر نے تین، جارجیاویرہوم اورمیگن شوٹ نے دو، دو جبکہ الیسے پیری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے چوتھی مرتبہ ورلڈ ٹی20 اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم مسلسل تین مرتبہ 2010ء، 2012ء اور 2014ء میں ٹائٹل جیت چکی ہے۔

آسٹریلیا کی ایشلہے گارڈنر کو آل راونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف کی میچ قرار دیا گیا جبکہ الیسا ہیلے پلیئر آف کی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔

XS
SM
MD
LG