رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی ہوائی اڈوں پر تلاشی کے نئے نظام کی جانچ شروع


فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ نظام کی شرائط پر پورا اترنے والے مسافروں کو ہوائی اڈوں پر زیادہ تیزی سے تلاشی کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم اس نظام کے باعث اچانک اور پیشگی اطلاع کے بغیر اٹھائے جانے والے سیکیورٹی اقدامات پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ بدستور کے ہوائے اڈوں پر نافذ رہیں گے

امریکہ کے چار ہوائی اڈوں کی انتظامیہ نے آزمائشی بنیادوں پر ایک نئے منصوبے پہ عمل درآمد کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مخصوص مسافروں کو سیکیورٹی چیک پوائنٹس سے جلد گزرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

'پری چیک' نامی اس پروگرام کو ابتدائی طور پر اٹلانٹا، میامی، ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ کے ہوائی اڈوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ نظام کے تحت چیکنگ سے قبل اپنی زیادہ سے زیادہ ذاتی معلومات 'ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے)' کے علم میں لانے والے مسافروں کو تلاشی کے عمل سے جلد اور بآسانی گزارا جائے گا۔

'ٹی ایس اے' کے مطابق نئے نظام کے آزمائشی نفاذ میں 'ڈیلٹا ایئر لائنز' اور 'امریکن ایئر لائنز' کا کثرت سے استعمال کرنے والے بعض مسافروں اور امریکہ کے 'کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن' کے 'بااعتماد مسافر' پروگرام سے استفادہ کرنے والے افراد سے مدد لی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ نظام کی شرائط پر پورا اترنے والے مسافروں کو ہوائی اڈوں پر زیادہ تیزی سے تلاشی کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم اس نظام کے باعث اچانک اور پیشگی اطلاع کے بغیر اٹھائے جانے والے سیکیورٹی اقدامات پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ بدستور کے ہوائے اڈوں پر نافذ رہیں گے۔

'ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن' کے مطابق اتھارٹی اس کے علاوہ بھی کئی نئے نظاموں کی آزمائش کر رہی ہے جن میں پائلٹوں کی شناخت کا نیا نظام اور برتائو بھانپنے کے وسیع تر طریقوں کا استعمال شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG