رسائی کے لنکس

تین سالہ ایلان کُردی کے ساتھ انسانیت بھی ڈوب گئی

عبدالله کشتی میں سوار ہو کر ترکی سے یونان کے جزیرے کوس جا رہا تھا۔ سمندر کی لہرین بپھرنے لگیں تو ترک سمگلر کشتی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایک گھنٹے تک تند و تیز لہروں پر ڈولنے کے بعد، کشتی الٹ گئی۔۔۔۔۔۔

تین سالہ ایلان کُردی کی ساحل پر پڑی لاش نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

شام کے شہر کوبانی کا عبدالله کُردی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کینڈا اپنی بہن تیما کُردی کے پاس پہنچنے کی کوشش میں اپنی پوری دنیا لٹا بیٹھا۔ عبدالله کشتی میں سوار ہو کر ترکی سے یونان کے جزیرے کوس جا رہا تھا۔

سمندر کی لہرین بپھرنے لگیں تو ترک سمگلر کشتی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایک گھنٹے تک تند و تیز لہروں پر ڈولنے کے بعد، کشتی الٹ گئی۔ کشتی الٹنے کی وجہ سے تمام مسافر سمندر میں گر گئے۔

عبدالله نے اپنے بچوں اور بیوی کو پکڑ کر کشتی کا سہارا لینے کی کوشش کی۔۔ لیکن، ایک ایک کرکے اس کا خاندان اس کے بازو سے پھسلتا گیا۔۔۔ عبدالله نے اپنے خاندان کو ڈھونڈنا شروع کیا تو پہلے اپنے بڑے بیٹے کو دیکھا جو بظاہر ٹھیک تھا، پھر ایلان کو ڈھونڈنا شروع کیا جو ڈوب چکا تھا۔ واپس بڑے بیٹے کے پاس آیا تو وہ بھی ڈوب چکا تھا، عبدالله تو کنارے تک پہنچ گیا۔ لیکن، اس کی بیوی نہ بچ سکی اور ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔۔۔۔

اپنی زندگی کے قیمتی ترین اثاثے کھونے کے بعد، عبدالله کُردی اب صرف ان تینیوں کو آخری بار دیکھنا چاہتا ہے۔ ان کی لاشیں واپس کوبانی لے جانا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ دفن ہو جائے۔

عبدالله کی آنکھوں میں اب بہتر زندگی کا خواب نہیں آنسوؤں کا سمندر ہے اور ساحل پر اوندھے منہ پڑی ننھے ایلان کی لاش کچھ سوال چھوڑ گئی ہے۔۔۔ سوال خطے کے ان ترقی یافتہ ممالک کے لیے جو اسد حکومت کو گرانے کے لیے بھرپور کوششیں نہ کرنے کی وجہ سے مغرب سے ناراض ہیں۔ لیکن، خانہ جنگی کے باعث دربدر ہونے والے پناہ گزینوں کو اپنی سرحدوں سے پار نہیں آنے دیتے۔

ایلان کی لاش سوال چھوڑ گئی ہے ان انسانی سمگلروں کے لیے جو ہزاروں ڈالر، پاونڈ یا یورو لے کر بہتر زندگی کی تلاش میں مغرب کا رخ کرنے والے خاندانوں کو بے رحم سمندر میں ڈوبنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔

شام عراق اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کا مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں سے اتنا بڑھ گیا ہے کہ یونان اور اٹلی کے جزیروں پر پہنچنے کی خواہش میں کئی پناہ گزین اور مہاجرین اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یعنی UNHCR کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال اب تک تین لاکھ افراد بحیرہٴروم کو پار کرنے کی کوشش کر چکے ہیں جن میں شام، عراق، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے آسٹریا میں ایک لاوارث ٹرک کے اندر سے 70 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

ہنگری کے بوداپیسٹ انٹرنیشنل ٹرین سٹیشن پر 2000 سے زائد تارکینِ وطن جرمنی جانے کی خواہش میں دو راتوں تک پھنسے رہے تیسرے روز انہیں جانے کی اجازت ملی تو پہلی ٹرین کو ہی 40 کلومیٹر دور روک دیا گیا اور مسافروں کو زبردستی اتار گیا۔ ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ پناہ گزین ہنگری نہیں بلکہ جرمنی کا مسئلہ ہیں، کیونکہ وہ سب جرمنی جانا چاہتے ہیں۔

جرمنی اس سال آٹھ لاکھ تارکینِ وطن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے گا۔

جنگ زدہ ملکوں سے جان بچا کر نکلنے والے پناہ گزین کسی ایک خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام ملکوں کا مسئلہ ہیں۔ انہیں روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے انسانیت کے ناطے انہیں پناہ دینا انسانی حقوق کا تقاضہ ہے۔

تارکینِ وطن سے متعلق ایک فوٹو گیلیری ملاحظہ کیجئیے:

یورپ: غیر قانونی تارکینِ وطن کی منزل

ہنگری کی پولیس مغربی یورپ جانے کے خواہش مند غیر قانونی تارکینِ وطن کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے میں مصروف ہے
1/15 ہنگری کی پولیس مغربی یورپ جانے کے خواہش مند غیر قانونی تارکینِ وطن کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے میں مصروف ہے
ہنگری کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد جمع ہے جو مغربی یورپی ممالک جانا چاہتی ہے۔ ان تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے پولیس بھی تعینات ہے
2/15 ہنگری کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد جمع ہے جو مغربی یورپی ممالک جانا چاہتی ہے۔ ان تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے پولیس بھی تعینات ہے
غیر قانونی تارکینِ وطن مغربی یورپ جانے والی ایک ٹرین میں گھسنے کی کوشش کے دوران
3/15 غیر قانونی تارکینِ وطن مغربی یورپ جانے والی ایک ٹرین میں گھسنے کی کوشش کے دوران
مشرق وسطی اور افریقہ کے شورش زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد ہنگری کے ریلوے اسٹیشن پر قیام پذیر ہے
4/15 مشرق وسطی اور افریقہ کے شورش زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد ہنگری کے ریلوے اسٹیشن پر قیام پذیر ہے
مہاجرین ہنگری ریلوے اسٹیشن کے قریب آرام کر رہے ہیں
5/15 مہاجرین ہنگری ریلوے اسٹیشن کے قریب آرام کر رہے ہیں
بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے کئی تارکینِ وطن کو اٹلی کی بحری فوج نے ڈوبنے سے بچا کر ساحل منتقل کیا جہاں وہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
6/15 بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے کئی تارکینِ وطن کو اٹلی کی بحری فوج نے ڈوبنے سے بچا کر ساحل منتقل کیا جہاں وہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
شام اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مہاجرین ایک کشتی میں یونان کی جانب سفر کر رہے ہیں
7/15 شام اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مہاجرین ایک کشتی میں یونان کی جانب سفر کر رہے ہیں
ترکی کا ایک پیراملٹری اہلکار اس ننھے بچے کے بے جان لاشے کو لے جا رہا ہے جس کی لاش ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی۔ بچے کا تعلق ایک تارکِ وطن خاندان سے تھا جو غیر قانونی راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا
8/15 ترکی کا ایک پیراملٹری اہلکار اس ننھے بچے کے بے جان لاشے کو لے جا رہا ہے جس کی لاش ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی۔ بچے کا تعلق ایک تارکِ وطن خاندان سے تھا جو غیر قانونی راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسٹیٹ آفس فار ہیلتھ اینڈ سوشل افئرز کے سامنے ایک سماجی کارکن تارکینِ وطن میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہے
9/15 جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسٹیٹ آفس فار ہیلتھ اینڈ سوشل افئرز کے سامنے ایک سماجی کارکن تارکینِ وطن میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہے
اپنے خاندان کے ہمراہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے تین سالہ آئلان کردی - جس کی لاش ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی - کے والد عبداللہ کردی غم سے نڈھال ہیں
10/15 اپنے خاندان کے ہمراہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے تین سالہ آئلان کردی - جس کی لاش ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی - کے والد عبداللہ کردی غم سے نڈھال ہیں
ترکی کا ایک پیراملٹری اہلکار اس ننھے بچے کے لاش لے جا رہا ہے جو ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی۔ بچے کا تعلق ایک تارکِ وطن خاندان سے تھا جو غیر قانونی راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا
11/15 ترکی کا ایک پیراملٹری اہلکار اس ننھے بچے کے لاش لے جا رہا ہے جو ترکی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی۔ بچے کا تعلق ایک تارکِ وطن خاندان سے تھا جو غیر قانونی راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا
بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بعض تارکینِ وطن کو ناروے کے ایک بحری جہاز نے لیبیا کے ساحل کے نزدیک ڈوبنے سے بچاکر محفوظ مقام پر منتقل کیا
12/15 بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بعض تارکینِ وطن کو ناروے کے ایک بحری جہاز نے لیبیا کے ساحل کے نزدیک ڈوبنے سے بچاکر محفوظ مقام پر منتقل کیا
یونان کی ایک سرحدی چوکی پر جمع تارکینِ وطن۔ رواں سال اب تک اندازاً دو لاکھ افراد دنیا کے مختلف شورش زدہ علاقوں سے ہجرت کرکے یورپ پہنچ چکے ہیں اور مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
13/15 یونان کی ایک سرحدی چوکی پر جمع تارکینِ وطن۔ رواں سال اب تک اندازاً دو لاکھ افراد دنیا کے مختلف شورش زدہ علاقوں سے ہجرت کرکے یورپ پہنچ چکے ہیں اور مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Endonezya'daki Sinabung volkanik dağının patlamasıyla Sumatra adasının kuzeyi toz örtüsü ile kaplandı
14/15 Endonezya'daki Sinabung volkanik dağının patlamasıyla Sumatra adasının kuzeyi toz örtüsü ile kaplandı
غیر قانونی تارکینِ وطن شمالی فرانس میں ایک کیمپ کے نزدیک موجود ہیں
15/15 غیر قانونی تارکینِ وطن شمالی فرانس میں ایک کیمپ کے نزدیک موجود ہیں
Previous slide
Next slide

  • 16x9 Image

    محمد عاطف

    محمد عاطف وائس آف امریکہ اردو سروس کے ویب اور سوشل میڈیا منیجنگ ایڈیٹر ہیں۔ انہیں فیس بک اور ٹویٹر پر فالو کریں۔ 

This item is part of
XS
SM
MD
LG