رسائی کے لنکس

بغداد میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک


دھماکے کے مقام پر تباہ شدہ کار نظر آ رہی ہے۔ 28 اگست 2017
دھماکے کے مقام پر تباہ شدہ کار نظر آ رہی ہے۔ 28 اگست 2017

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کے روز ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ شہر کے اس حصے میں ہوا جہاں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہل کا ر بھی شامل ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیاگیا۔

XS
SM
MD
LG