رسائی کے لنکس

بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نےاپنے ٹرک کو  چیک پوسٹ پر دوسری گاڑیوں  کے درمیان میں دھماکے سے اڑا یا، جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک خودکش بمبار نے بدھ کے روز بارود سے بھر ا ہوا ٹرک ایک پڑتالی چوکی سے ٹکرا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نےاپنے ٹرک کو چیک پوسٹ پردوسری گاڑیوں کے درمیان میں دھماکے سے اڑا یا، جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

کسی گروپ نے فوری طورپر ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔

تاہم اس طرح کے حملے اسلامک اسٹیٹ گروپ کرتا ہے ۔ عراقی فورسز اس وقت داعش کے آخری مضبوط گڑھ موصل میں لڑ رہی ہیں۔

اسلامک اسٹیٹ نے سن 2014 میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا ان میں سے بہت سے علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے عراق کے شمالی اور مغربی حصوں میں بم دھماکے شروع کر دیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG