رسائی کے لنکس

بغداد: کار بم حملے میں 11 ہلاک


مقامی پولیس کے مطابق، خودکش بم حملہ آور نے وہاں اپنی پارک کی ہوئی بارود بھری موٹر گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عراقی دارالحکومت میں محض چار دِنوں کے دوران یہ تیسرا حملہ تھا

بغداد کے مشرقی تجارتی ضلع میں پیر کے روز کار بم دھماکہ ہوا، جہاں شیعہ اکثریت آباد ہے، جس حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک جب کہ 38 زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق، خودکش بم حملہ آور نے وہاں اپنی پارک کی ہوئی بارود بھری موٹر گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عراقی دارالحکومت میں محض چار دِنوں کے دوران یہ تیسرا حملہ تھا۔

فوری طور پر کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم، داعش اکثر و بیشتر شیعہ اکثریتی اضلاع کے تجارتی علاقوں کو ہدف بناتا رہا ہے۔ یہ شدت پسند گروپ حالیہ دنوں کے دوران بغداد میں ہونے والے دو حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

امریکی فضائی کارروائیوں کی مدد سے حکومت نے بغداد میں داعش کے شدت پسندوں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جن کی وجہ سے حالیہ دنوں کے دوران کئی محاذوں پر گروپ کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومتی کارروائی کا مقصد انتہا پسندوں کے زیر تسلط علاقے کو واگزار کرانا ہے جسے سنہ 2014میں شمال اور مغربی عراق میں دھاوا بول دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG