رسائی کے لنکس

بغداد کی سکیورٹی چوکی پر مسلح افراد کی فائر نگ: پانچ ہلاک


عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ جوں جوں امریکی فوج کے انخلا کے دِن قریب آ رہے ہیں تشدد کی کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ ہفتے کے روز حملہ آوروں نے چار عراقی اہل کاروں اور حکومتی حمایت والے ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو شخص کو ہلاک کردیا۔

پہلی واردات میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے بغداد کی ایک چوکی پر گشت کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو ہلاک کردیا، پھر کار کو آگ لگا دی۔
شہر کے مغرب میں واقع ایک دوسری چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے دو عہدے دار وں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

دارالحکومت کے شمال مشرق میں مسلح افراد نےایک سکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا، جس کی حفاظت حکومتی حمایت والی سنی ملیشیا کے ارکان کر رہے تھے۔ اِس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
جوں جوں امریکہ عراق میں اپنی فوجی نفری گھٹا رہا ہے، باغیوں کی طرف سے حالیہ مہینوں میں سکیورٹی افواج کو اکثرو بیشتر نشانہ نیایا جا رہا ہے۔

اِس ہفتے کے آغازپروائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ اِسی ماہ کے اواخر تک عراق سے اپنے جنگی مشن کوختم کرنے کے منصوبے پر نظام الاوقات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG