رسائی کے لنکس

بحرین: حکومت مخالف مظاہرہ، ایک شخص ہلاک


بحرین: حکومت مخالف مظاہرہ، ایک شخص ہلاک
بحرین: حکومت مخالف مظاہرہ، ایک شخص ہلاک

بحرین میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ بدھ کے روز سیکیورٹی فورسز نےایک شیعہ آبادی میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف اشک آور گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں ایک نوعمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔

حکومت مخالفین کا کہناہے کہ سترہ میں 14 سالہ لڑکا آنسو گیس کا گولہ اپنے قریب گرنے سے ہلاک ہوا۔ مظاہرین صبح کی نماز کے بعد بستی میں اکھٹے ہوگئے تھے۔ بحرین کے حکام کا کہناہے کہ وہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں۔

بحرین کی اکثریتی شیعہ آبادی ، جون میں اقلتی سنی حکمرانوں کی جانب سے ملک میں ہنگامی قوانین اٹھائے جانے کے بعد سے گاہبے بگاہے حکومت مخالف مظاہرے کرتی رہتی ہے۔

بحرین کے حکمران خاندان الخلیفہ نے فروری اور مارچ میں ریاست میں بڑے پیمانے پر جاری مظاہروں کو روکنے کے لیے ہنگامی قوانین نافذ کردیے تھے۔ بحرین کی حکومت نے ہمسایہ ریاستوں کی مدد سے مظاہروں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان مظاہروں میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بحرین کی شیعہ اکثریت کو شکایت ہے کہ سنی حکمران خاندان ان کے ساتھ امتیازی برتاؤ کرتا ہے۔ شیعہ آبادی چاہتی ہے کہ ریاستی امور میں اسےزیادہ حصہ دیا جائے۔

بحرین کی حکومت نے پچھلے ماہ حزب اختلاف کے ساتھ قومی سطح پر سیاسی اصلاحات کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے ، لیکن شیعہ سیاست دانوں نے یہ کہتے ہوئے مذاکرات کا بائیکاٹ کردیاتھا کہ حکمران خاندان حقیقی تبدیلیوں کا ارادہ نہیں رکھتا۔

XS
SM
MD
LG