رسائی کے لنکس

بحرین: مظاہرین کا سکیورٹی فورسز سے تصادم


بحرین: مظاہرین کا سکیورٹی فورسز سے تصادم
بحرین: مظاہرین کا سکیورٹی فورسز سے تصادم

احتجاج کرنے والے جمعے کے روز حزبِ مخالف کے ایک سرکردہ راہنما کے والد کے جنازے میں شریک ہونے کے لیے جمع تھے۔ اِس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی

بحرین کی سکیورٹی فورسز نےدارلحکومت مناما میں پرل اسکوائر کی طرف جانے والے ہزاروں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

احتجاج کرنے والے جمعے کے روز حزبِ مخالف کےایک سرکردہ راہنما کے والد کےجنازے میں شریک ہونے کے لیے جمع تھے۔

اِس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

سرگرم کارکنوں نے بتایا ہےکہ بلوے پر قابو پانے والی پولیس نےبدھ کے دِن علی حسن الدیہی کو زدو کوب کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اُن کی موت قدرتی اسباب کے باعث واقع ہوئی۔

وہ حسین الدیہی کے والد تھے، جو کہ بحرین کی سب سے بڑی شیعہ اپوزیشن پارٹی، ’الوفاق‘ کے نائب سربراہ ہیں۔

امریکہ نے، جِس کا پانچواں بحری بیڑہ بحرین میں لنگر انداز ہے، تمام فریقین کوتحمل سےکام لینے کا کہا ہے۔ اُنھوں نے حکومت پر زور دیا کہ دیہی کی موت کی چھان بین کےمعاملے میں وہ مکمل طور پر شفاف رہیں۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ ’بحرین کا یہ نازک وقت ہے‘۔

XS
SM
MD
LG